پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سمیر املک جعلی ڈگری کیس، نادرااور لیبارٹری کی رپورٹ پیش

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سمیر ا ملک کی جعلی ڈگری کیس میں نادرا اور پنجاب فارنزک لیبارٹری کی پیش کردہ رپورٹ فریقین کودینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی جبکہ سمیر املک کے خاتون ہونے کی بنیاد پر دربدر پھرنے کے دلائل پر چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کردی اور ریمارکس دیئے کہ بی بی آپ عدالت میں سین تخلیق کرنےکی کوشش نہ کریں۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی جعلی ڈگری سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت سمیر ا ملک نے موقف اپنایاکہ 2سال3ماہ اور21دن سے انصاف کیلئے دربدرپھر رہی ہوں،جب یونیورسٹی نے بھی ڈگری کی تصدیق کردی پھربھی ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ میں ایک خاتون ہوںجس پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور سمیرا ملک سے کہاکہ بی بی آپ عدالت میں سین تخلیق کرنےکی کوشش نہ کریں۔مخالف امیدوار کے وکیل حامد خان نے کمرہ عدالت میں اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جن 3ججوں نے کیس میں فیصلہ دیا تھا ان میں سے 2 جج ریٹائر ہو چکے ہیں،جسٹس گلزار فیصلے والے بنچ میں موجود تھے لیکن وہ اس بنچ کا حصہ نہیںجس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپکے جو اعتراضات ہیں تحریری طور پہ جمع کروائیں ،اگر کسی کو رپورٹ پرتحفظات ہیں تو تحریری طور پہ 2ہفتے میں جمع کرائیں۔گزشتہ سماعت میں سمیرا ملک کی ڈگری سے متعلقہ تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا،سپریم کورٹ نے اکتوبر2013 میں جعلی ڈگری کی بنیاد پرن لیگ کی سمیراملک کونااہل قراردیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…