پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سرکاری اسپتالوں کی صورتحال میں مثبت تبدیلی لائونگی‘ مریم نواز

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ریفارمز کرنے کا اُنہوں نے عزم کر لیا ہے۔ وہ ہیلتھ کیئر سیکٹر اور سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کے بہترین مفاد میں اہم تبدیلیاں لانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگی۔ محترمہ مریم نواز پیر کو پمز ہسپتال (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے اچانک جامع دورے کے دوران پمز انتظامیہ‘ ڈاکٹروں‘ عملے اور مریضوں کے لواحقین سے غیررسمی گفتگو کر رہی تھیں۔ اس دورے کے دوران آنسہ مریم نواز کے ہمراہ بیرسٹر دانیال چوہدری‘ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل اور محترم مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ مریم نواز نے پی ایم ہیلتھ پروگرام اور پمزاہسپتال میں علاج معالجے کی فراہم ہونیوالی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کرنے کے دوران پمز کے سربراہ‘ انتظامیہ کے سینئر ارکان‘ سپیشلسٹوں اور ڈاکٹروں سے ہر مریض کو فراہم ہونیوالی طبی سہولیات کے بارے میں سوالات پوچھے۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق اس دورے کے دوران مریم نواز کے تھنک ٹینک کے رُکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ محترمہ مریم نواز نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ وہ ہیلتھ کیئر سیکٹر اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بنیادی مثبت تبدیلیاں لانے کی بیحد خواہاں ہیں۔ محترمہ مریم نواز نے دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ اور عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…