پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کراچی‘ڈاکٹر عافیہ کے گھر پراسرار افراد کی آمد، چوکیدار پر تشدد

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میںآج علی الصبح امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےگھر پر پراسرار افراد نےدھاوا بول کر چوکیدار سے معلومات حاصل کیںاور اسے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق صبح تین بجے ایک کار میں سوار تین افرادعافیہ صدیقی کے گھر پر آئے اور چوکیدار عامر کو باندھ کریرغمال بنا لیا۔ مذکورہ افراد نے چوکیدار سےڈاکٹر عافیہ کے دو بچوں مریم اور احمد کے اسکول اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ گھر کے دیگرافراد اور ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ آنے والوں نے ممکنہ طور پر پرسکون وقت کا چناو کیا، رات تین بجے گھر والے سو رہے تھے۔ مذکورہ افراد نے ان کے گھر کے باہر موجود کتے کو گوشت ڈال کر مصروف کردیا تھا۔ جس وجہ سے اس نے بھی مزاحمت نہیں کی اور اہل خانہ کو بھی کچھ پتہ نہیں چلا ، واقعے کی اطلاع صبح ملی۔ چوکیدار عامر کو گھر والوں نے اسپتال پہنچایا۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کچھ عرصہ قبل تک پولیس کی سیکورٹی ہوتی تھی اب پولیس اہلکار اپنی مرضی سے چکر لگانے آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…