اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی تفتیشی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے لندن نہیں بھیجا جارہا۔ پاکستان کے پاس جو کوائف تھے وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ سے شیئر کئے جاچکے ہیں ۔ پیر کو ایک بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر داخلہ نے کیس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بار بار کہا گیا ہے کہ یہ ایک خالصتا قانونی اور عدالتی معاملہ ہے اور پورے کیس کو قانون کے مطابق آگے چلایا جائیگا اس لئے بلا جواز قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور بلا تصدیق ایسی خبریں شائع نہ کی جائیں۔