خیبر ایجنسی (نیوز ڈیسک) ضرب عضب آپریشن کے دوران وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ آپریشن کا دوسرا مرحلہ خیبر 2 کامیابی سے جاری ہے اور پاک آرمی کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔ پیر کے روز وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔