اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کے ترجمان نے خیبر پی کے میں نئے گورنرکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کسی کی تقرری نہیں کی گئی۔ تمام خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں ،اور ان خبروں مین کوئی صداقت نہیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز عالم خٹک کو گورنر تعینات نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ تاحال کسی کا بھی گورنر کے طور پر تقرر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا پر پرویز عالم خٹک کی بطور گورنر تقرری کی خبریں چلتی رہیں