اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔جاپانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کی بہتری کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں۔سبکدوش ہونے والے سفیرنےاپنی مدت ملازمت کے دوران حکومت پاکستان کے تعاون پرشکریہ ادا کیا۔