اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے قطر کے سرمایہ کاروں کو زراعت ،لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبوں سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور انہیں فول پروف سکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ بن سعود بن نصیر الثانی نے ملاقات کی ، اس موقع پر قطر کے سرمایہ کاروں کے وفد کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ،وزیراعظم نے قطر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت اور لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر امن اور ساز گار ماحول موجود ہے ،ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پر کشش مراعات دی جار ہی ہیں ، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سرمایہ کاری کا فروغ موجود حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے اور اس کو مزید بڑھانے کے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پر کشش مرعات دی جار ہی ہیں ، ملک میں سرمایہ کاری کے لیے پر امن اور ساز گا ر ماحول موجود ہے ، ملک میں دہشت گردی کو کنڑول کر لیا ہے ، سرمایہ کاروں کو خصوصی طور پر سکیورٹی دی جا رہی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی دے رہی ہے ،قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے ،قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں فول پروف سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولیات فراہم کریں گے ۔