بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ ،کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کالا باغ ڈیم کے متعلق مقدمے میں بیٹھنے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ کیونکہ ہائی کورٹ میں اس کیس کا حصہ رہے ہیں لہذا اب نہیں بیٹھ سکتے ۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہوں نے کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی تھی جو عدم پیروی کی وجہ سے خارج ہوگئی تھی برائے مہربانی اس کو بحال کیاجائے جس پر عدالت نے ان کی درخواست بحال کردی اور اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور درخواست کی سماعت کے دوران تین رکنی بینچ کے ممبر جسٹس عمر عطاء بندیال نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کیس ایسے بینچ میں مقرر کیا جائے جس میں عمر عطاء بندیال ممبر نہ ہوں بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…