بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

خوشخبری:مارگلہ کی پہاڑیوں پر 10سال بعد برفباری

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 10سال بعد مارگلہ کی پہاڑیوں پر روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سماں باندھ دیا۔جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ بارش کی رم جھم سے رت پھر سے سہانی ہوگئی۔ سردہواوں نے توسماں باندھ دیا۔ کہتے ہیں جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ لیکن یہ بادل توخوب گرجے اورخوب برسے بھی۔ موسلا دھار بارش کیساتھ مارگلہ کی پہاڑیوں پر برف باری بھی ہوئی۔ موسم کی اس کروٹ سیسردی تھوڑی دیرکے لیے ہی سہی لیکن ٹھہر گئی۔ آسمان سے برستی بوندوں نے جاڑے کی خشکی میں رنگ بھردیے۔ ماحول نکھرگیا اورتیزہوا کے سنگ درختوں نے خوشی کے گیت گائے۔ جابجاپانی کیننھے قطرے بھی بہت خوش دکھائی دیے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں اور پیر سوہاوہ کے جنگلوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہوئی۔سبز درختوں اور پتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ، سحر کن مناظر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرا کر گئے ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر تقریبا 10 سال بعد ہونے والی برف باری نے رت کو مسحور کن کر دیا۔گزشتہ رات سے جاری رہنے والی برف باری نے قدرت کی ہر شے کو سفیدی کی چادر نے ڈھک دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور ارولپنڈی میں ہونے والی بارش اور پہاڑوں کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…