بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب :8 ماہ میں منشیات کے 1776 اسمگلر گرفتار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض ۔(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں منشیا1776 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس عرصے میں نشہ آور دوا ایمفٹامائن کی دو کروڑ چوبیس لاکھ گولیاں برآمد کی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے دارالحکومت الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہجری سال کے دوران اس سے پہلے تین برسوں کے مقابلے میں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران قریباً 28.8 ٹن حشیش (بھنگ) اور 26.2 کلو گرام ہیروئین ضبط کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف عوامل کے سبب گذشتہ سال کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔شہریوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات اور اس کے افراد ،خاندانوں اور معاشرے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے۔اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے نگرانی کا عمل موثر بنایا ہے اور گرفتار کیے گئے منشیات کے اسمگلروں کو کڑی سزائیں دی جارہی ہیں۔میجر جنرل منصور الترکی نے مزید بتایا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور ان میں 37 فی صد سعودی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”گذشتہ ہجری سال کے آخری دو ماہ ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے دوران منشیات کی اسمگلنگ یا ان کی نقل وحمل کے الزامات میں 467 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان میں 177 سعودی اور 290 غیر ملکی تھے اور 29 دُہری قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔یکم ستمبر کو وزارت داخلہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 1309 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔
سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے دوران سیکڑوں ہتھیار بھی ضبط کیے ہیں۔ان میں 184 مشین گنیں ،آتشیں رائفلیں اور بندوقیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ چار کروڑ دس لاکھ ریال کی نقدی بھی مشتبہ ملزموں کے قبضے سے پکڑی گئی تھی۔سعودی سکیورٹی فورسز کی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ان کارروائی کے دوران مسلح جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جن میں ایک اسمگلر ہلاک اور بارہ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔وازرت داخلہ نے منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ کسٹمز کے تعاون کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…