جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ سے داعش کے درجنوں دہشت گردگرفتار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے سیکورٹی اداروں نے ملک کے مغربی صوبے کرمانشاہ سے داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صوبہ کرمانشاہ کے اعلی سیکورٹی افسر بریگیڈیئر جنرل بہمن ریحانی نے کہا ہے کہ یہ افراد پچھلے دوسال سے اس علاقے میں داعش کے لیے خفیہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور نیشنل انٹیلی جینس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔بریگیڈیئر جنرل بہمن ریحانی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی ایک ٹیم کرمانشاہ صوبے میں دہشت گردی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح تیار تھی ۔انہوں نے بتایا کہ داعش دہشت گردوں کی اس ٹیم کے قبضے سے ٹائم بم اور دیگر فوجی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔بریگیڈیئر جنرل ریحانی کا کہنا تھا کہ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور سرحدی محافظین پوری طرح چوکس ہیں اور ہماری سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نبی اکرم کور نے پژاک سمیت انقلاب دشمن عناصر کی تین ٹیموں کو نابود کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…