بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

’ہر ہفتے ایک عرب شہری کو قتل کیا جائے گا‘

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب میں اضافے کے جو خدشات ظاہر کئے جارہے تھے ان کی عملی مثالیں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تشویشناک ویڈیو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ایک خوفناک شکل والا ماسک پہنے ہوئے ایک شخص اعلان کرتا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلے گا اور خصوصاً کیوبک میں آباد عربوں کا صفایا کردے گا۔یہ شخص کہتا ہے کہ اگلے ہفتے سے وہ کیوبک میں آباد عربوں کا قتل عام شروع کردے گا اور ہر ایک ہفتے ایک عرب کو ضرور قتل کرے گا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ کیوبک میں ہر طرف قتل ہوتے نظر آئیں گے۔ مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ شخص کہتا ہے کہ اسلام نے مغرب کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس کا بدلہ لینے کے لئے مسلمانوں کو ایک ایک کرکے ختم کیا جائے گا۔ دھمکی دینے والا شخص ویڈیو میں بندوق اٹھائے نظر آتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ 10 اور لوگ بھی شامل ہیں جو مسلمانوں کو قتل کریں گے۔ مونٹریال پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور ویڈیو کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اس میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کی جاسکے اور اس کا سراغ لگایا جاسکے، تا ہم خطرناک دھمکیاں دینے والے شخص کے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں کیا جاسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…