صنعاء(نیوزڈیسک)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی منگل کو ایک بار پھر اپنے ملک واپس آئے ہیں جو کہ رواں سال کے اوائل میں حوثی باغیوں کی پش قدمی کے باعث یمن سے عارضی طور پر سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد ان کا دوسرا دورہ ہے۔صدر ہادی ساحلی شہر عدن پہنچے۔ اس سے قبل ستمبر میں وہ مختصر وقت کے لیے یہاں آئے تھے۔گزشتہ سال ستمبر میں حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد وہ مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دیگر علاقوں پر قابض ہوگئے۔اس دوران ان کی مختلف قبائل کے ساتھ بھی لڑائی شروع ہو گئیں اور عرب دنیا کے اس پسماندہ ترین ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی۔حوثیوں نے رواں سال کے اوائل میں عدن پر قبضہ کر لیا تھا لیکن پھر سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کی فضائی کارروائیوں کے باعث انھیں یہاں سے بے دخل ہونا پڑا۔گزشتہ چند ماہ سے ہادی کی حکومت کے ارکان عدن کے باہر ہی سے امور چلاتے آرہے تھے لیکن صدر نے خود سعودی عرب میں ہی قیام کو ترجیح دی۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق یمن میں جاری تنازع کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ یہاں انسانی المیے کی سی صورتحال پیدا ہونے جا رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































