جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی , شہر میں بارشوں کے باعث تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد اور 11 سالہ بچہ سمیت متعدد افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ¾16 افراد پانی میں بہہ گئے۔ شہر میں شدید بارشوں کے باعث اندرون و بیرون ملک چلنے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ,ایک بین الاقوامی پرواز کا رخ بھی مدینے کی جانب موڑدیا گیا جدہ میں شدید بارشوں اور تیز ہواو ¿ں سے بل بورڈ گر گئے جس سے کئی مقامات پر ٹریفک بھی بلاک ہوگیا جب کہ شہر میں بارشوں کے سبب حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور اسکول بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور اس کے شمالی علاقوں میں 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ بدھ کے روز بھی شہر میں ٹھنڈی ہواو ¿ں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں بھی جدہ میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 123 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔