جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

جولائی سے اکتوبرتک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم صرف35کروڑ ڈالر رہا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سیکیورٹی خدشات اور عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے مختلف ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے، پاکستان بھی اس عالمی رحجان میں متاثرہورہاہے، رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 24 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران، انفرااسٹراکچر کی کمی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری24 فیصد کم ہوگئی اور اس کا حجم صرف35 کروڑ ڈالر رہ گیا، گزشتہ سال اس دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم46 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تھا، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر2015ءکے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 18.5فیصد اضافہ ہوا، اور اس کی مالیت71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، اس دوران اسٹاک مارکیٹس میں 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں پہلے کے مقابلے میں 67.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔جولائی سے اکتوبر تک غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال 63 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تھا۔ چار ماہ کے دوران غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں براہ راست 65 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تاہم اس عرصے میں سرمایہ کاری میں سے 30 کروڑ 14 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اس دوران نئی سرمایہ کاری کی بجائے 14 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران غیر ملکیوں نے صنعتی شعبے میں ایک ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اور براو راست سرمایہ کاری سے 93 کروڑ ڈالر کا انخلاہوا تھاجبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ رواں مالی سال غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے پاکستانی بانڈز میں 50 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گزشتہ سال غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے 2 کروڑ لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا تھا، گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 60کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…