واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی جج نے دوران پرواز کم سن بچی سے چھیڑ چھاڑ کے مقدمے میں پاکستانی ڈاکٹر کو رہا کر تے ہوئے کہا ہے کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکا ۔یہ واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا جب 57سالہ محمد آصف چوہدری شکاگو میں ایک پرواز کے دور ان سکول کی بچی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے اور ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوںنے اس بچی سے نازیبا حرکات کیں جبکہ وہ نیند میں تھی اور ان حرکتوں سے وہ جاگ گئی اور اس نے اپنی والدہ کو بھی ایس ایم ایس کے ذریعے اس واقعہ سے آگاہ کیا تاہم امریکی ڈسٹرکٹ جج شہرون جانسن کولمین نے ڈاکٹر آصف کو رہا کرتے ہوئے کہاکہ استغاثہ الزامات ثابت نہیں کر سکا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر آصف چوہدری نے اس واقعہ کے بعد مستقل طورپر پاکستان میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔