کابل (نیوزڈیسک)افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ کو طلب کر کے صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فورسز کی طرف سے مبینہ سرحدی خلاف ورزی کے واقعہ پر احتجاج کیا ہے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پکتیکا میں سرحد پار سے گولہ باری کی گئی جس سے تین سرحدی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔افغان نائب وزیر خارجہ نصیر احمد اندیشہ نے پاکستانی ناظم الامور معظم علی سے اس علاقے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور قواعد کے ساتھ ساتھ اچھے ہمسائیگی تعلقات کے اصولوں سے متصادم ہیں ۔ایسے وقت میں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات حساس مرحلے میں ہیں اس قسم کے واقعات افغان عوام بر داشت نہیں کر سکتے اور اس پر عوامی رد عمل آسکتا ہے ۔ان واقعا ت کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ پاکستانی ناظم الامور نے اپنی حکومت کو افغان حکومت کے رد عمل سے آگاہ کر نے کا یقین دلایا ۔
افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں