اسکاٹ لینڈ (این این آئی) اسکاٹ لینڈ کے قصبے بشب برگز میں نامعلوم افراد نے مسلم کمیونٹی سینٹر کو آگ لگادی۔مسلمان کمیونٹی سینٹر کو مسجد کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ مسلم کمیونٹی سینٹر جلائے جانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصبے میں 100سے زائد شامی پناہ گزینوں نے پناہ لینا چاہی۔ قصبے کے مسلمان کمیونٹی سینٹر کو مسجد کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ آگ سے کمیونٹی سینٹرکو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پیرس حملوں کے بعد آسٹریلیا اور کینیڈا میں مشتعل افراد نے ایک مسجد کو بھی نذر آتش کردیا جبکہ فرانس میں مشتعل افراد نے شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقصد شامی پناہ گزینوں کو خوف میں مبتلا کرنا بھی ہوسکتا ہے۔