منامہ (نیوزڈیسک)بحرین میں ہیروئن سمگل کر نے کے الزام میں دو پاکستانیوں کو پندرہ , پندرہ سال قید اور پانچ پانچ ہزار بحرینی ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے یہ سزا انہیں اعلیٰ فوجداری عدالت کی طرف سے دی گئی ہے جس نے حکم دیا ہے کہ انہیں سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کر دیا جائے ۔ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوںنے ایک پاکستانی عدنان کے ذریعے ہیروئن بحرین منگوائی اور وہ غیر قانونی طورپر رقم منتقل کر نا چاہتے تھے لیکن اطلاعات ملنے پرپولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ان لوگوں کو محرک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ان سے ہیروئن برآمد ہوئی تھی جو کیپسولوں میں بھری گئی تھی ۔