ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

’نامعلوم‘ ہیکرز نے داعش کےساڑھے 5 ہزار ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرلیے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک) نامعلوم‘ نامی ہیکرز گروپ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ساڑھے 5 ہزار ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ’ نامعلوم‘ نامی ایک ہیکرز گروپ نے پیرس پر ہونے والے ہولناک حملوں کے بعد ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب انٹرنیٹ پر داعش کے خلاف سائبر جنگ شروع کررہے ہیں اور پہلے مرحلے میں شدت پسند تنظیم کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو نشانہ بنایا جائے گا ۔اسی سلسلے میں #OpParis ہیش ٹیگ کے زیرِ تحت مہم میں داعش کے ساڑھے 5 ہزار ٹویٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔اس گروپ نے یوٹیوب ہر ایک ویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں داعش سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ہیکرز نے یہ نہیں بتایا کہ یہاکاؤنٹس بے کار کیسے کئے گئے ۔ تاہم گروپ نے اکاؤنٹس کی تفصیلات #daeshbags کے نام سے پوسٹ کردی ہیں۔ ویڈیو میں فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے ماسک پہنے ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ ’ پیرس حملہ آور سزا سے نہیں بچ سکیں گے اور ان کو تلاش کیا جائے گا۔ ہم نہ معاف کریں گے نہ بھولیں گے اور ابھی یہ صرف ابتدا ہے جبکہ آپ پر دوسرے سائبر حملے بھی کئے جائیں گے۔ ‘واضح رہے کہ یہ گروپ ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر داعش کے خلاف سرگرم ہے لیکن پیرس حملے کے بعد ان کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ خود ٹوئٹر پر بھی داعش اکاؤنٹس کے خلاف دباؤ بڑھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…