فیصل آباد(نیوزڈیسک)سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر پرل کانٹیننٹل ہوٹل سیل کردیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی اختر عزیزکے مطابق پی سی فیصل آبادانتظامیہ نے گزشتہ ایک سال سے سیلز ٹیکس ادانہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ہوٹل حکومت پاکستان کا سیلز ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے لیکن انتظامیہ نے سیلز ٹیکس جمع نہیں کرایا جس پر ہوٹل کو بند کرنا پڑا۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ہوٹل کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے اور جب تک سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ہوٹل بند ہی رہے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے پی سی کو غیر معیاری کھانوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے بھاری جرمانہ عائد کیا تھا اور وارننگ دی تھی۔
سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر پی سی ہوٹل سیل کردیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں