فیصل آباد (آن لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں معروف پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے معاملات طویل پکڑ گئے ۔ حساس اداروں نے کرکٹ اکیڈمی کی الاٹمنٹ اور اس پر ہونے والے تمام اخراجات کی تفصیل کے بارے میں معلومات اور ریکارڈ حاصل کر کے اعلی حکام کو رپورٹ بجھوا دی ہے ۔ آن لائن کے مطابق چند سال قبل زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا اقرار احمد نے کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی فیصل آباد اور میڈیا کی موجودگی میں ایک تقریب میں نامور کرکٹر سعید اجمل کو زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سینڈیکٹ کی منظوری کے بغیر سعید اجمل کو اکیڈمی کے لئے جگہ کی الاٹمنٹ کا آرڈر جاری کر دیا ۔ بعدازاں اسی لیٹر کی بنیاد پر سعید اجمل نے اکیڈمی کے لئے صوبائی حکومت سے جگہ حاصل کر لی ۔ اور اس کی باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی کے حکم پر تحصیلدار و پٹواری نے سعید اجمل کے نام کی فرد جمع بندی جاری کر دی جبکہ سعید اجمل نے زرعی یونیورسٹی میں ملنے والی جگہ پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے غیر ممالک سے نہ صرف سامان منگوایا بلکہ گراﺅنڈ پر ایسی وکٹیں تیار کیں جو دنیا کے کم ہی ممالک میں تیار ہوتی ہیں ۔اس اکیڈمی میں پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ مقامی سطح پر میچ بھی کھیلے اور لڑکوں کو کرکٹ کی ٹریننگ بھی دی ۔ گزشتہ دنوں اچانک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس اکیڈمی کو دی گئی زمین کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور اکیڈمی میں نصب کی گئی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی تختی کو اکھاڑ کر کرکٹ کے کھلاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جس پر سعید اجمل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وائس چانسلر نے فوری طور پر اکیڈمی کو بحال نہ کیا تو وہ کرکٹ کے تمام سامان کو فیصل آباد میں آگ لگا دیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا چنانچہ سعید اجمل کی دھمکی کے بعد وزیر اعلی پنجاب ، ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور ڈی سی او فیصل آباد نے مداخلت کرتے ہوئے اکیڈمی کو بحال کرتے ہوئے سعید اجمل کا سلسلہ شروع کرایا ۔ مگر چند روز قبل وائس چانسلر کے حکم پر گراﺅنڈ میں رات کی تاریکی میں پانی چھوڑ دیا اور اکیڈمی کے دروازے کھلاڑیوں کے لئے بند کر دیئے جس پر حمزہ شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی اور انہیں ہدایت کی کہ سعید اجمل اور وائس چانسلر سے مذاکرات کر کے کرکٹ اکیڈمی کو فوری بحال کرایا جائے ۔ مگر وائس چانسلر نے کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ وہ جگہ الاٹ نہیں ہوئی اور سعید اجمل سے اس وقت معاہدہ کیا جائے گا جب زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اس کی منظوری دیں گے مگر اب اچانک انکشاف ہوا کہ وائس چانسلر پہلے ہی جگہ الاٹ کر چکے ہیں اور اس سلسلہ میں سرکاری فرد جمع بندی اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے حکم پر سعید اجمل کو جاری کر دی گئی ہے اس اطلاع پر حساس اداروں نے اس واقعہ کی چھان بین کرنے کے لئے تمام ریکارڈ جو زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے قبضہ میں تھا اس تک رسائی حاصل کر کے اپنی الگ الگ رپورٹ صوبائی اور وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے ۔ آن لائن کو یہ معلوم ہوا کہ اس واقعہ کے بعد اے سی سٹی شاہ رخ نیازی کے حکم پر فرد جمع بندی جاری کی گئی تھی وہ رخصت لے کر فیصل آباد سے جا چکے ہیں اور اپنا کسی جگہ تبادلہ کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ تاکہ ان معاملات میں نہ پھنس سکیں ۔
سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے معاملات طول پکڑ گئے

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں ...
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا ...
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات جن کو کبھی نظرانداز ...
-
اگست میں مسلسل 4 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ، قدر مزید گرنے کا امکان
-
بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی کرنیوالی معروف اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش
-
مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا کتنا مہنگا دودھ استعمال ...
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا انکشاف
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات جن کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے
-
اگست میں مسلسل 4 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ، قدر مزید گرنے کا امکان
-
بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی کرنیوالی معروف اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش
-
مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا کتنا مہنگا دودھ استعمال کرتا ہے؟
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا
-
معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد
-
مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان