شارجہ(آن لائن) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ تین رن آﺅٹ مس کرنا اور سٹمپ مس کرنا شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کے تین رن آﺅٹ مس کئے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی تین کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے جس پر انہوں نے شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔