بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

گدھے کی کھالوں کی سپردداری کیلئے چینی تاجروں کی درخواست مستر د

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے گدھے کی کھال وں کی سپرداری کیلئے چینی تاجروں کی درخواست مستر دکر دی۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی۔چینی تاجر گو لنگ ون کے وکیل میاں علی اشفاق نے موقف اختیار کیا کہ دوچینی تاجروں نے قصور کی دین گڑھ نامی کھالوں کی منڈی سے ایک ہزارگدھوں کی کھالیں خرید کر نور الہی نامی شخص کے گودام میں رکھوائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملی بھگت سے گودام کے مالک اور دوچینی تاجروں کے خلاف تین ہزار گدھوں کو چوری کر کے ان کا گوشت اور کھالیں اتار کر فروخت کے الزامات کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں نہ تو کوئی گواہ موجود نہ ہی تین ہزار گدھوں کے مالکان منظر عام پر آئے ہیں لہذا عدالت بے بنیاد مقدمے کو ختم کر کے کھالیں واپس کرنے کے احکامات صادر کرئے۔سرکاری وکیل نے گدھوں کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کھالوں کی سپرداری کے لئے سول عدالت کا فورم موجود ہے مگر چینی تاجروں نے اس فورم سے رجوع ہی نہیں کیا نہ ہی کھالوں کی ملکیت کا کوئی تحریری ثبوت عدالت میں پیش کیا لہذا درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔جس پر عدالت نے چینی تاجروں کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…