خیبر ایجنسی(آئی این پی) سیکیورٹی فورسز نے وادی تیرہ می سرچ آپریشنکے دوران وادی تیراہ میں سرچ آپریشن کے دوران دس خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وادی تیرہ میں سرچ آپریشن کیا جس دوران دس خود کش جیکٹس اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ آپریشن میں پچاس سے زائد آئی ای ڈیز ، بال بیئرنگ اور سات سو سے زائد وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے ہیں