بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

صدر منتخب ہوکر امریکا میں تمام مساجد بند کردوں گا، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کانیا شوشہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی ) امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مسلمانوں کے خلاف نیا شوشہ چھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں تمام مساجد بند کرنے کے احکامات جاری کروں گا۔امریکی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں تمام مساجد بند کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔شو کی میزبان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں مساجد بند کرنے سے کوئی خوشی نہیں ہوگی، لیکن جب مساجد سے دہشت گردی کے رجحان کو فروغ دیا جارہا ہو اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہو تو ایسا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکا کے لیے مختلف منصوبوں میں، ملک میں نظریہ جہاد کے انسداد کا منصوبہ بھی شامل ہوگا۔پیرس حملوں کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ بھی ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دینے والی مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ پیرس حملوں کی ذمہ داری شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔پیرس حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان مخالف جذبات مزید بھڑک اٹھے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کی رپورٹ کے مطابق پیرس حملوں کے بعد امریکا کی 50 میں سے 31 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔گزشتہ روز کینیڈا میں بھی مسلمان مخالف جذبات رکھنے والے مشتعل افراد نے مسجد کو آگ لگادی تھی۔واضح رہے کہ پیرس کے 6 مقامات پر گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 129 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…