بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

وفاقی پولیس کی وزیر داخلہ کے نام پر تھانوں میں لاکھوں کی ڈیل

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس وزارت داخلہ کے نام پر لین دین کے معاملات پر مقدمات درج کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے لگی ہے ۔ بے گناہ شہریوں کی صداﺅں کو وفاقی وزیر کے نام پر خاموش کرا دیا گیا ۔ اسلام آباد میں پولیس افسران نے اب ایک نئے حربہ سے لین دین کے معاملات کو ازخود مقدمات درج کر کے ڈیل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ تھانہ گولڑہ میں وحید شیخ نامی ایک شخص نے درخواست دی کہ انہوں نے چند سال قبل ملزم عرفان وغیرہ سے ایک شیڈ خریدا تھا جس کا انہیں خسارہ آیا لہذا خسارہ پورا کرنے کے لئے شیڈ فروخت کرنے والوں سے رقم دلوائی جائے ۔ ایس پی رضوان گوندل کی سفارش پر فوراً مقدمہ ہوا اور پولیس سب انسپکٹر ادریس نے ملزمان پارٹی سے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا حکم ہے کہ ہر حال میں مدعی کی رقم وصول کی جائے اس میں تفتیش کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔دوسری جانب پولیس آفیسر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کاروباری لین دین میں مدعی کا حق نہیں بنتا اور وہ شیڈ فروخت کر چکے ہیں تاہم وفاقی وزیر چودھری نثار کا حکم ہم ٹال نہیں سکتے ۔ اس حوالہ سے دیگر تھانوں میں بھی ایس پی اور ڈی ایس پیز وزارت داخلہ کا نام استعمال کر کے بے گناہ شہریوں سے لاکھوں روپے کی ڈیل میں مصروف ہیں ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق متعدد پولیس آفیسران نے سی ڈی اے کی زمینوں پر قبضہ کر کے پھر اسے سیکٹر بنا کر فروخت کئے جس سے انہوں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں سب انسپکٹر ادریس بھی کروڑ پتی بن چکے ہیں ۔ 2 پلاٹوں پر قبضہ کر کے سیکٹر بنانے اور بیچ کر ہضم کر گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…