بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اسپین کی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد(نیو ز ڈیسک).2010ء میں فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے الزام میں اسپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ اسپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سمیت 6 دیگر موجودہ اور سابق حکومتی اہلکاروں کے بارے میں حکم دیا ہے کہ یہ افراد جب بھی اسپین میں داخل ہوں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے پولیس اور سول گارڈز کو حکم دیا کہ ان افراد کے اسپین میں داخل ہوتے ہی عدالت کو آگاہ کیا جائے تاکہ فریڈم فلوٹیلا کے حوالے سے مقدمہ چلایا جاسکے۔ مقدمے میں بنیامن نتن یاہو کے علاوہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک اور سابق وفاقی وزرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس عدالتی حکم کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت وارنٹ کی منسوخی کے لیے اسپین کے حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ معاملہ جلد ختم ہوجائے گا۔ 2010ءمیں غزہ کی اسرائیلی ناکابندی توڑ کر فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کیلئے6 بحری جہازوں کا قافلہ روانہ ہوا تھا، جسے فریڈم فلوٹیلا کا نام دیا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے ایک جہاز پر حملہ کرکے انسانی حقوق کے10 کارکن ہلاک کردیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…