کراچی (آن لائن)متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی اور ربا ط کے درمیان ہفتہ وار دو نئی پروازوں کا اعلان کرکے مراکش میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کافیصلہ کیا ہے ،نئی سروس کاآغاز15جنوری2016سے ہوگا،دونوں دارالحکومتوں کے درمیان یہ پروازیں بدھ اور جمعہ کوA340-500طیارے کے ذریعے ہونگی جس میں 240مسافروں کی گنجائش ہے جس میں 200 اکانومی ،12فرسٹ اور28بزنس کلاس میں ہیں۔