جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

عابد شیرعلی کاعمران خان کو منا ظرے کا چیلنج

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

سکھر(آن لائن) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ نندی پورآئیں پاور پراجیکٹ بھی دیکھیں ہم ان کی میزبانی کرین گے انکو کھا نا بھی کھلائیں گے اور خاطر تواضع بھی کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہم سے معافی بھی مانگیں گے کیو نکہ ہم نے نندی پور پراجیکٹ کے حوا لےسے آڈٹ کرا رکھا ہے اور اس کے حوا لے سے تمام الزامات سابق حکومت پر ہیں ہم پر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سیپکو کے افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں اور نوازشریف کی پالیسیاں ان کو کھٹک رہی ہیں کیو نکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر نوازشریف کی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور معیشت بہتر کردی تو ان کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا کیونکہ انہوں نے خود تو کے پی کے میں کچھ نہیں کیا ہے میں ان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کے پی کے کے کسی اچھے اسپتال میں اپناعلاج کرائیں ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کی بنید پر ہم عوام میں واپس جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کسی تقسیم کارکمپنی میں سیا سی بنیاد پر کوئی سی ای او نہیں لگایا گیا ہے جو سی او ہیں وہ کارکردگی کی بنیاد پر آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فو ج ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اس کے مورال کو میڈیا پر لاکرڈمیج نہ کیا جا ئے فوج اور حکو مت ایک ہی پیج پر ہیں اس لیے میڈیا کسی ایسی ویسی بات کو ہوا نہ دے اور فوج پر انگلی نہیں اٹھا نی چاہیئے عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب سے بیدار ہوں اور دو ہزار اٹھا رہ تک انتظار کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…