اسلام آباد (آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی حاجی دین محمد نے مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے، افغان وفد نے طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں امن عمل کی بحالی میں اسلام آباد مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، وزارت داخلہ کے ذرائع نے “آن لائن” کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حاجی دین محمد افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے سرحدوں کے آر پار کشیدگی کی صورتحال کو کم کرنے کیلئے پشاور اور اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا ہے تا ہم اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حاجی دین محمد کا دورہ تعزیت کیلئے تھا جب سفارتخانے کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حاجی دین محمد نے اے این پی ایک لیڈر کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے دورہ کیا تھا تا ہم اہلکار اے این پی لیڈر کا نام بتانے میں ناکام رہا جس کے اظہار تعزیت کیلئے افغان شخصیت نے دورہ کیا تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے نام یاد نہیں لیکن حاجی صاحب یہاں صرف تعزیت کیلئے آئے تھے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ دوسرے مرحلے کے مزاکرات افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات کی خبر کے بعد متلوی ہو گئے تھے۔ افغان مشیر نے اپنے دورے میں افغان طالبان اور حکومت کے مابین ایک مذاکرات کے مرحلے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔ طالبان کی طرف سے کئی اضلاع پر قبضہ کے بعد افغان حکومت کو احساس ہو گیا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔ افغانی نمائندہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کر کے اعتماد کی فضا کو بہتر بنایا جائے گا۔ افغان وفد نے طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے جنگ زدہ ملک میں ایک دہائی سے جاری جگھڑے کے خاتمے کیلئے حال ہی میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین مری میں مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔
افغان صدر کے قریبی ساتھی کا مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































