بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کامونکے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار ر بلال سعید گرفتار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے(آن لائن) خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار کو سپیڈ چیک پو ائنٹ پر نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پولیس کی روکنے کی کو شش ، گلو کا ر بلال سعید پولیس نے تعاقب کرکے کامونکے سٹی میں پکڑ ا تو بلال سعید پولیس سے الجھ پڑا ، جسے پکڑ کر تھا نہ سٹی میں بند کر دیا گیا ، بتاےا گیا ہے کہ مو ٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ سادھو کی کے مقام پر سپیڈ چیک لگا رکھا تو معروف گلو کا ر بلال سعید اپنی کا ر میں انتہا ئی تیز رفتاری کے ساتھ مو قع سے گذر ا تو مو ٹر وے پولیس اہلکا روں نے روکنے کی کو شش تو مذکو رہ گلو کار رکے بغیر گذر گیا جس پر اس کا تعاقب کیا گیا صدر پولیس کے کے تعاون سے سبزی منڈی کامونکے کے سامنے مو ٹر وے پولیس نے اسے روک لیا تو سنگر بلال سعید نے مو ٹر وے اہکاروں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیتے ہو ئے گا لم گلوچ شروع کر دی اور اس کے ساتھ دیگر افراد نے ملکر پٹر ولنگ آفیسر عثمان با جوہ کو گریبان سے پکڑ لیا حالت کو سنگین دیکھتے ہو ئے مو ٹر وے پولیس کے دیگر اہلکا روں نے فو ری طو ر پر سٹی پولیس کے بلو ا لیا ، پولیس کے آنے کی دیر تھی کہ ملزمان نے منت سماجت شروع کردی تا ہم سٹی پولیس نے بلال سعید سمیت گا ڑی میں موجو د چا روں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور 186-506-279کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، شہر یو ں نے مو ٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وی آئی پی کلچر زدہ لو گ ٹریفک کے قوانین کو توڑنا اپنا حق سمجھتے ہیںکیونکہ قانون سب کےلئے برابر ہے ، اس سلسلہ میں تھا نہ سٹی کے حوالات میں بند سنگر بلال سعید نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…