بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

افغان صدر کے قریبی ساتھی کا مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی حاجی دین محمد نے مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے، افغان وفد نے طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں امن عمل کی بحالی میں اسلام آباد مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، وزارت داخلہ کے ذرائع نے “آن لائن” کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حاجی دین محمد افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے سرحدوں کے آر پار کشیدگی کی صورتحال کو کم کرنے کیلئے پشاور اور اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا ہے تا ہم اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حاجی دین محمد کا دورہ تعزیت کیلئے تھا جب سفارتخانے کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حاجی دین محمد نے اے این پی ایک لیڈر کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے دورہ کیا تھا تا ہم اہلکار اے این پی لیڈر کا نام بتانے میں ناکام رہا جس کے اظہار تعزیت کیلئے افغان شخصیت نے دورہ کیا تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے نام یاد نہیں لیکن حاجی صاحب یہاں صرف تعزیت کیلئے آئے تھے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ دوسرے مرحلے کے مزاکرات افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات کی خبر کے بعد متلوی ہو گئے تھے۔ افغان مشیر نے اپنے دورے میں افغان طالبان اور حکومت کے مابین ایک مذاکرات کے مرحلے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔ طالبان کی طرف سے کئی اضلاع پر قبضہ کے بعد افغان حکومت کو احساس ہو گیا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔ افغانی نمائندہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کر کے اعتماد کی فضا کو بہتر بنایا جائے گا۔ افغان وفد نے طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے جنگ زدہ ملک میں ایک دہائی سے جاری جگھڑے کے خاتمے کیلئے حال ہی میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین مری میں مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…