جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام درہم برہم، کرنٹ لگنے سے پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کوسعودی عرب میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا، جس کی وجہ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ،جن میں سے ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے۔سعودی عرب میں ہونے والی بارشوں سے جدہ کی گلیاں اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس کر رہ گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بارشوں سے باقی صوبوں کی نسبت صوبہ حفرالبطین زیادہ متاثر ہوا ہے۔