لاہور(نیوزڈیسک)ماڈل و اداکارہ ریچل نے کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے 50کروڑ کے ہرجانے کے لیگل نوٹس پر ثبوتوں کیساتھ میڈیا سے رجوع کرنے اور ایک ارب کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل نے بدتمیزی بھی میرے ساتھ کی ہے اور نوٹس بھی مجھے بھجوا دیا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف میڈیا میں آﺅں گی بلکہ کئی اہم انکشافات بھی کروں گی ۔ماڈل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواﺅں گی ۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے ۔
اداکارہ ریچل نے عمر اکمل کے 50کروڑ کے جواب میں ایک ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں