سرینگر(نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج اور پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑا میں حاجی ناکا کے جنگلات میں قابض بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ اپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سنتوش کمار اور ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا۔ کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا