بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر کو دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ بنانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی طرف سے پاک افغان بارڈر پر دو طرفہ آمدورفت کو دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ بنانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولٹیکل حکام کے مطابق وفاقی وزارت سیفران اور وفاقی وزارت داخلہ نے پہلی بار افغانستان کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی آمدورفت روکنے کی غرض سے بارڈر مینجمنٹ اینڈ کنٹرول پالیسی کے تحت تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں . پاک افغان سرحد طورخم پر وزارت سیفران کی سفارشات کی روشنی میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے . نادرا اور کسٹم پوائنٹس ایک ہی چھت تلے بنا دیئے گئے ہیں . ایک سو میٹر طویل خاردار تاروں سے مزین پیڈسٹیل ٹرمینل بھی قائم کردیا گیا جس سے ہر غیر ملکی کو افغان سرزمین سے قدم اٹھاتے ہی اس ٹرمینل میں داخل ہونا پڑےگا علاوہ ازیں پاکستان افغانستان دونوں اطراف سے ہونے والی تجارت کو بھی قانونی شکل دینے کی غرض سے گڈز ٹرمینل کے قیام کے علاوہ یہاں پاکستان کسٹمز کا دفتر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر موجود عملہ دو طرفہ تجارت کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔ پی اے خیبر ایجنسی شہاب علی خان نے میڈیا کو انتظامات کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات کی ضرورت گزشتہ کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی کیونکہ کسی بھی علاقے یا ملک سے تعلق رکھنے والے افراد یا دہشت گردوں کے پاکستان میں باآسانی داخل ہونے کی بڑی وجہ طورخم بارڈر پر پاکستانی حدود میں کسی قسم کا کوئی بھی چیک پوائنٹ نہ ہونا تھا اور بارڈر مینجمنٹ اینڈ کنٹرول پالیسی کا مقصد جہاں سرحد پار سے دراندازی کو روکنا ہے وہاں اس سے پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی بڑی حد تک مدد ملے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…