لندن (نیوزڈیسک)کہتے ہیں کہ ایمانداری بہترین حکمت عملی ہے آپ بھی ان بے ایمان ممالک سے احتراز کریں گے ۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت نے بے ایمانی میں دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔سب سے زیادہ بے ایمان ممالک میں بھارت پہلے ،چین دوسرے ، جاپان تیسرے اور جنوبی کوریا چوتھے نمبر پر ہے ۔ان حقائق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایمانداری تاریخ کے پہلے ادوار کی بہ نسبت موجودہ دور میں کسی بھی ملک کی موجودہ اقتصادی نمو کیلئے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی ۔شرکاء نے آن لائن سروے میں حصہ لیا جو دو مختلف ترغیبات والے تجربات پر مشتمل ہے ۔اس کا مقصد ایماندارانہ رویوں کو جانچنا تھا ۔اس میں شرکاء کو ایک سکہ اچھالنے کیلئے دیاگیا اور ان سے پوچھا گیا کہ سکے کا کونسا رخ سامنے آیا ۔انہیں معلوم تھا کہ اگر وہ اگر سکے اوپر والے حصے کا بتائیں گے تو انہیں 3یا 5ڈالر دیئے جائیں گے ۔اس طرح اس سروے میں تجزیہ کیاگیا کہ جس ملک کے شرکاء نے سکے کے سامنے (سر)والے رخ کے تناسب کا50فیصد رہا تو اس ملک کے عوام کو بے ایمان قرار دیاگیا ۔اسی طرح تمام ممالک کے شرکاء سے مختلف سوالات پوچھے گئے ۔جس کے بعد ان جوابات کو حقائق پر پرکھنے کے بعد انہیں بے ایمانی اور ایمانداروں کی کیٹگریز میں شامل کیاگیا ۔سروے میں برازیل ،چین ،یونان ،جاپان ،روس،سوئٹرزلینڈ ، ترکی ، امریکہ ، ارجنٹینا ،ڈنمارک ، برطانیہ ،بھارت ، پرتگال اورجنوبی افریقہ شامل ہوئے ۔ایماندار ممالک میں برطانیہ سر فہرست ،جاپان دوسرے جبکہ ترکی تیسرے نمبر پر رہا ۔