بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

چوہدری محمدسرو رنے (ن) لیگی حکو مت کی ایک ماہ کی ناقص کا ر کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرو رنے (ن) لیگی حکو مت کی ایک ماہ کی ناقص کا ر کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ظلم ‘زیادتی ‘قتل ‘ناانصافی ‘لوڈشیڈ نگ ‘چوری اور ڈکیتی ‘‘پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکیں ہیں ‘حکمران اپنی سیکورٹی پر36کروڑ خر چ کر رہے ہیں انکو عوام کے جان ومال کی کوئی فکر نہیں ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر 75سے زائد افراد نے خودکشی کیں ‘صوبے میں صرف ایک ماہ کے دوران خواتین ‘بچوں اور لڑ کوں کے ساتھ زیادتی کے200سے زائد واقعات ہوئے ہیں ‘صرف لاہور اور گردونواح میں ایک ماہ کے دوران13کروڑ 50لاکھ سے زائد کی چوری اور ڈکیتی ہوئی ہے ‘آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے وفاقی حکو مت کی پر ائیوٹ پاور کو کی گئی330ارب روپے کی ادائیگی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیکر حکمرانوں کی کر پشن کی تصد یق کر دی ہے ‘وزارت پٹر ولیم گیس سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے 5ارب 16کروڑ کی گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامعہ اپنانے میں ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سردیوں میں بھی بدتر ین لوڈشیڈ نگ شروع کر دی گئیں ‘پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غر یب آدمی کے گھر یلو اخراجات میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ‘موسم کی تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ 6سے 10گھنٹے ہیں جسکے خلاف کاروباری طبقہ اور عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ‘1ماہ کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے18کارکنان قتل ہوئے ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونیوالے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کا جائزہ لیا جائے تویہ بات سامنے آتی ہے کہ صرف لاہور اور گر دونواح میں ایک ماہ کے دوران 2000سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لیں گئیں جبکہ چور اور ڈکیتی کے دوران عوام کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہو رہے ہیں جہاں زیادتی کے بعد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران 28سے زائد خواتین نے خودکشی کی اور تھانوں میں پو لیس لوگوں کو انصاف دینے کی بجائے انصاف مانگنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا کہ (ن) لیگ گڈ گورننس کے دعوے کرتی ہے لیکن انکی کار کردگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہو تی جاری ہے (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا نعرہ لگایا مگر آج پنجاب میں شہروں میں 6سے8اور دیہاتوں میں 8سے10گھنٹے کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے جسکے خلاف عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران لوڈشیڈ نگ کامسئلہ حل کر نے کی بجائے جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں چوہدری سرور نے وائٹ پیپر میں مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت تمام تر وعدوں اور دعوؤں کے باوجود ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کر نے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور ایک ماہ کے دوران غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر 75افراد نے خودکشی کر لی ہے اور جبکہ حکمران گڈ گورننس کا دعویٰ کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوششو ں میں مصروف ہیں اگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے کا جائزہ لیا جائے تو ایک کلو دیسی لسن 8روپے اضافے سے149روپے ‘پیاز کی 5روپے اضافے سے 53روپے ‘شملہ مرچ15روپے اضافے سے 114روپے ‘گاجر 3روپے اضافے سے38روپے ہوگئی پھولوں میں ایک کلو پپیتا کی قیمت 5روپے سے اضافے سے 141روپے ‘خربوزہ 2روپے اضافے سے 58روپے ‘کیلا 9روپے سے اضافے سے 51روپے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت6روپے اضافے سے 98روپے ہوگئی ہے چینی کے 100کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 400روپے اضافے کے بعد 5900روپے ہو گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا 100کلو کا تھیلہ 6ہزار روپے تک جا پہنچا ہے ۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 4روپے اضافے کے بعد 67روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جسکی وجہ سے غر یب آدمی کے گھر یلو اخراجات میں کمی کی بجائے بدتر ین اضافہ ہوا ہے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں5روپے فی کلو اضافہ کر دیا جبکہ 60روپے گھریلو سلنڈراور240روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد ایل پی جی کراچی 90روپے فی کلو،1030روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو،1090روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 100روپے فی کلو1150روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو،1210روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ہے جسکے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں پنجاب میں (ن) لیگ نے تھانہ کلچر تبدیل کر نے کا نعرہ لگایا لیکن تھانہ کلچر بھی ختم نہیں ہو سکا اور لاہو ر میں پو لیس نے24گھنٹوں میں تشدد کرکے2افراد کو ہلاک کر دیا اور 1ماہ کے دوران پو لیس کے اپنے دونوجوانوں نے افسران سے رویے سے تنگ آکر خودکشی کر لی ۔چوہدری محمدسرور نے وائٹ پیپر میں مزید کہا کہ حکو مت بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مر حلے میں اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کو پر امن ماحول فراہم کر نے میں مکمل ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے تحر یک انصاف (ق) لیگ اور جماعت اسلامی مختلف شہروں میں 18کارکنان قتل ہوئے ہیں اور (ن) لیگ کی حکو مت نے اپنے سیاسی مخالفین کو پو لیس کے ذریعے ہر اساں بھی کیا ہے جو جمہو ریت کی نفی ہے مزید کہا گیا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے کروڑوں روپے لگانے والے حکمران صرف اپنی سیاسی تشہیر کر نے میں مصروف ہیں کیونکہ پنجاب میں ڈینگی کے مر یضوں کی تعداد2100سے تجاوز کر چکی ہے جسکی وجہ سے روالپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ایک ماہ کے دوران8مر یض جاں بحق ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکو مت کئی روز گزرنے کے باوجود سانحہ سندر فیکٹری کے ذمہ داروں سر کاری افسران کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہی ہے اور ناقص حکومتی پر اسیکویشن اور گواہوں کو تحفظ فراہم نہ کر نے کی وجہ سے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو بھی عدالت سے بری ہو چکے ہیں جس سے اس بات کی تصد یق رہی ہے کہ صوبہ میں ناقص پر اسیکویشن کی مجر موں کو فائدہ ہو رہا ہے اور پنجاب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جرائم میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جا را ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…