اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے وارننگ دی ہے کہ ایف آئی اے روایتی طریقے چھوڑے اور میرے طریقوں پر عمل کرے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شناخت کئے گئے اسمگلرز کے پاسپورٹ منسوخ اور بنک اکاؤنٹ منجمد کئے جائیں، انٹرپول کے ذریعے مفرور انسانی سمگلرز کے ریڈ وارنٹ حاصل کر کے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے امریکی حکام سے الطاف خانانی کے خلاف شواہد حاصل کر کے کارروائی کا آغاز کرے، 2008ء میں خانانی اور کالیا کیس میں انکی بریت کا معاملہ متعلقہ عدالتوں میں اٹھایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے تمام سفارتخانوں کے نام مراسلہ میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو دہشت گردی کے الزام میں ڈی پورٹ کرنا مقصود ہے تو حکومت پاکستان کو ثبوت فراہم کیے جائیں جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلرز کے خلاف اندرونی اور بیرون ملک فوری کریک ڈاو ¿ن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک شناخت کیے گئے 300انسانی سمگلرز اور ان کے ایجینٹس کے پاسپورٹ فوری طور پر منسوخ، شناختی کارڈ بلاک اور بنک اکاو ±نٹ منجمد کردیے جائیں،انٹرپول کے ذریعے مفرور انسانی سمگلرز کے ریڈ وارنٹ حاصل کر کے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے۔منگل کو یہاں وزیر داخلہ کی زیرِصدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزارتِ خارجہ، ایف آئی اے، چیرمین نادرا اور وزارت داخلہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان معاہدے میں موجود تضادات اور اس پر عملدرآمد میں بے قاعدگیوں ، ڈی پورٹیز کے حوالے سے ایس او پی اورانسانی سمگلرز کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے مختلف اقدامات کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر یہ ناکافی ہے۔ایف آئی اے اپنے روائتی طریقوں کو چھوڑ کر اب میرے طریقہ کارپر عمل کرے۔انہوں نے ایف آئی اے کو ہیومن سمگلرز کے خلاف اندرون اور بیرون ملک فوری کریک ڈاو ±ن کا حکم دیا اور کہا کہ اب تک شناخت کیے گئے 300انسانی سمگلرز اور ان کے ایجینٹس کے پاسپورٹ فوری طور پر منسوخ، شناختی کارڈ بلاک اور بنک اکاو ±نٹ منجمد کردیے جائیں۔انٹرپول کے ذریعے مفرور انسانی سمگلرز کے ریڈ وارنٹ حاصل کر کے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے۔ایف آئی اے امریکی حکام سے الطاف خانانی کے خلاف شواہد حاصل کرکے کاروائی کا آغاز کرے۔وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ 2008 میں قائم خانانی اور کالیا کیس میں خانانی و دیگر کی بریت کے معاملے کو متعلقہ عدالتوں میں اٹھایا جائے۔ اس کیس میں اب تک پیش رفت کیوں نہیں ہوئی اور کیوں اتنے عرصے سے یہ کیس زیرِ التوا ہے۔اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیںکہ اتنے عرصے سے زیرِالتوا اس کیس کی وجہ ایف آئی اے کے اندرونی عناصر یا کوئی سیاسی ہاتھ تو نہیں؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان معاہدہ(یورا ) میں موجود تضادات اور اسکے عملدرآمد میں پائی جانے والی باقاعدگیاںیورا کی معطلی کا باعث بنیں۔ آئندہ کسی ڈی پورٹی کو وزارتِ داخلہ کی واضح اجازت کے بغیر عارضی سفری دستایزات کا اجراءنہ کیا جائے۔ آئندہ کسی بھی ڈی پورٹی کو وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پاکستانی سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان لانے والی ائیر لائن کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ کسی پاکستانی پر بغیر ثبوت دہشت گردی کا الزام لگا کر ڈی پورٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ بیرون ملک سفارتخانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ لوکل کمیونٹی سے مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکنہ مدد کریں۔موجودہ مشکل دور میں ہمیں نہ صرف تارکین وطن کو حوصلہ دینا ہے بلکہ ہر مرحلے میں ان کا ساتھ دینا ہے۔ان کوششوں کا مقصد کسی مجرم کو بچانا نہیں بلکہ بے گناہوں کی مدد کرنا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ سے تمام سفارتخانوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو دہشت گردی کے الزام میں ڈی پورٹ کرنا مقصود ہے تو حکومت پاکستان کو ثبوت فراہم کیے جائیں۔
ایف آئی اے روایتی طریقے چھوڑے، میرے طریقوں پر عمل کرے، وزیر داخلہ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں ...
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا ...
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات جن کو کبھی نظرانداز ...
-
اگست میں مسلسل 4 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ، قدر مزید گرنے کا امکان
-
بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی کرنیوالی معروف اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان ...
-
مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا کتنا مہنگا دودھ استعمال ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا انکشاف
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات جن کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے
-
اگست میں مسلسل 4 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ، قدر مزید گرنے کا امکان
-
بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی کرنیوالی معروف اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا
-
مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا کتنا مہنگا دودھ استعمال کرتا ہے؟
-
معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد
-
مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان