لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھارت سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں بجٹ میں کمی کیلئے ڈاﺅن سائزنگ سمیت دیگر اقدامات کے فیصلے سے بھاری مراعات لینے والوں کو تشویش لا حق ہو گئی ۔ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے گزشتہ روز گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا تھاکہ اگر بھارت سے سیریز نہیں ہوتی تو ہمیں اپنے بجٹ میں کم از کم پچاس فیصد کمی کرنا پڑے گی جس کے لئے ڈاﺅن سائزنگ سمیت دیگر اقدامات اٹھانا پڑےں گے۔ اس فیصلے کے بعد پی سی بی میں بھاری مراعات پر کام کرنے والے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے لئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔