الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور روسی صدر ولادی میر یمر پیوٹین نے ترکی کے شہر اناطولیہ میں میں جی ٹوئینٹی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں نے یمن کے بحران پر گفتگو کی۔ شاہ سلمان نے یمن قضیئے کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد کے لئے زور دیا۔شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بین الاقوامی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ سلمان نے سمٹ کے سائیڈ لائنز پر ہی برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماو ¿ں نے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔
سعودی عرب کادہشت گردی کے خلاف جنگ کی عالمی کوششوں کو مزید تیز کرنے پرزور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں