پشاور(نیوزڈیسک)پارٹی بچاﺅتحریک حقوق ورکران خیبرپختونخوا نے متفقہ طور پر20نومبرکواسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا۔ ن لیگ فاٹا کے مقامی رہنماﺅںواقف خان، عبدستار خان، راشد محمود ، شرافت خان، معظم باچا اور دیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 20نومبرکوصبح دس بجے پشاورٹول پلازہ سے قافلہ کی شکل میں روانہ ہونگے بارہ بجے صوابی انترچینج میں تمام قافلے اکٹھے ہوکر اسلام آبادکی طرف روانہ ہونگے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاج میں خیبرپختونخوامیں مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے رویے کے بارے میں میڈیاکوبتائینگے اور2013الیکشن میںن لیگ کے کےخلاف پی پی اور آزادامیدواروں کوسپورٹ کرکے پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کوبے نقاب کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ مشرف دورمیں قربانیاں دیے والے ،سختیاں برداشت کرنےوالے کارکنوں کو دیوار سے لگادیاگیاہے اس لئے متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاہے کہ اپنے قائد میاں نوازشریف کو صوبے کے تین عہدیداروں کے بارے میں ان کے رویوں سے آگاہ کرینگے انہوں نے مطالبہ کیاکہ صوبائی وضلعی تنظیموں کوبااختیار بنایاجائے ،وفاقی محکموں میں کارکنوں کوتعینات کیاجائے اسکے علاہ تمام اہم فیصلوں میں مقامی تنظیم کواعتماد میں لیاجائے۔