اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ،الیکشن مہم کاوقت ختم ہوگیا. الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کو آج رات تک کی مہلت دی۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 شہروں میں 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم (آج) منگل کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منگل کی رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت اپنے امیدوار کے حق میں جلسہ، جلوس، ریلی یا کنونسنگ نہیں کر سکے گی۔ ایسا کرنے والے امیدوار کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔