جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شہروں جدہ ، مدینہ منورہ، ینبع اور کئی دوسرے علاقوں میں منگل کی صبح موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے جدہ میں ٹریفک بری طرح جام ہو گئی جس سے شہری گھنٹوں گاڑیوں میں ہی ٹریفک چلنے کے انتظار میں پھنسے رہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی تھی جسے مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا تھا جسکے تحت منگل کو تمام سکول بند رہے اور بچے ٹریفک جام اور پانی میں پھنسنے سے محفوظ رہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوبھی بارش ہوگی ۔