اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی اخبارمیں آرٹیکل کی اشاعت ،ریحام خان نے نیاچاندچڑھادیا۔برطانوی اخبار میں پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کا آج ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور عمران خان کی طلاق اور اس کی وجوہات پر ایک مرتبہ پھر تفصیلاً بات کی ہے . لیکن پاکستان کےہفتہ وار میگزین کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع ہوا ریحام خان کا آرٹیکل ہم نے ان سے لکھوایا تھا ، انہوں نے بتایا کہ جب آرٹیکل ایڈٹ ہو گیا تو ریحام خان کی پریس سیکرٹری شازانہ راجہ نے ہم سے آرٹیکل کے عوض پینتیس ہزار پاو¿نڈ معاوضہ مانگ لیا جو کہ پاکستانی کرنسی میں چھپن لاکھ روپے بنتا ہے۔ نیوز ویک پاکستان کے ایسو سی ایٹ ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ معاوضہ طلب کرنے پر ہم نے آرٹیکل شائع کرنے سے معذرت کر لی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق یہی آرٹیکل برطانوی اخبار کو بلا معاوضہ دے دیا گیا۔