منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، بلاول

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں۔بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست عبادت ہوتی ہے جو قربانیوں اور عوام سے ہوتی ہے، سیاست وہ ہوتی ہے جو میرے بزرگوں نے کی، پیپلز پارٹی نے جتنا بھی ہو سکا بدین کی عوام کی خدمت کی ہے، بدین کے عوام نے مشکل سے مشکل حالات میں بے نظیر بھٹو کا ساتھ نہیں چھوڑا تو پھر ان کا بیٹا بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ 19 ستمبر کو بدین میں ہرطرف تیر چلے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام پیری، مریدی سے بیزار ہیں لیکن انہیں اس میں پھنسایا جارہاہے، مرشد سندھ میں لوگوں کو دیدار کرانے آتے ہیں، ایک جانب پیر ہیں تو دوسری جانب عمران خان ہیں۔ چاچاعمران سیاست سکھانےکی بات کرتے ہیں، کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے، سیاست میری رگوں میں ہے۔ بے نظیر بھٹو کو اپنا لیڈر اور بہن کہنے والے ان کے دشمنوں کے ساتھ مل گئے ہیں، میرے کچھ انکلز نے میراساتھ چھوڑ کرغداری کی ہے۔ وہ کچھ بھی کرلیں پیپلزپارٹی کوختم نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کےدلوں میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…