اسلام آباد (آن لائن )وفاقی دارلحکومت کے قریبی علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کسٹم سپرینڈنٹ راجہ ابرار کی تشدد ذدہ لاش برآمد ہوئی ہے ،راجہ ابرار گزشتہ روز دن 12بجے سے لا پتہ تھے بھائی نے تھانہ میں درخواست دی ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تھانہ لوہی بھیر پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران ایک کھائی سے کسٹم سپرینڈنٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس نے کسٹم آفیسر راجہ ابرار کی درخواست پر سرچ آپریشن کیا ،پولیس کے مطابق کسٹم آفیسر نے درخواست دی کہ انکا بھائی پیر کے روز دن `12بجے سے لاپتہ ہے اور ان سے کوئی رابط نہیں ہو رہا بھائی کی درخواست پر جب آپریشن کیا گیا تو لوہی بھیر کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی جسکی شنا خت راجہ ابرار کے نام سے ہوئی ہے لاش پر واضح تشد د کے نشانات ہیں بظاہر قتل کی واردات لگتی ہے ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا دی ، راجہ ابرار اسلام آباد ائیرپرٹ پر تعینات تھے اور کسٹم سپرینڈنٹ کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں نبھا رہے تھے ۔