اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ(ق) کے ایم پی اے عارف نکئی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو سپریم کورٹ نے (ق) لیگ کے ایم پی اے عارف نکئی کو نا اہلی کی درخواست خارج کر دی، الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل مسلم لیگ(ن) کے رہنماءچوہدری ابراہیم نے دائر کی تھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ٹربیونل کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی۔